Register

If this is your first visit, please click the Sign Up now button to begin the process of creating your account so you can begin posting on our forums! The Sign Up process will only take up about a minute of two of your time.

Page 7 of 7 FirstFirst ... 567
Results 61 to 69 of 69
Like Tree16Likes

Thread: Agr Nigah Me Rahega Qura.n, Amal Me Rahe Nabi Ka Farma.n ??

  1. #61
    naazbintsayeed's Avatar
    naazbintsayeed is offline Senior Member
    Join Date
    Jan 2013
    Posts
    1,818
    [

    خدا پر مضبوط یقین رکھنے والے مریض “نان بلیورز ” کے مقابلے میں جلد صحت یاب ہوتے ہیں .... !!
    دسمبر کی ایک صبح، اس نے اپنے آپ سے سوال کیا: “خدا کو کیسے یاد کیا جاتا ہے؟”
    تو منظر تحلیل نہ ہوا ،ذہن لاجواب نہ ہوا، اس نے سوچا، “خدا سے مدد مانگنا ہی اسے یاد کرنا ہے. ” ہیلپ می گاڈ ” اور پھر ” گاڈ” اس کے ذہن سے ہی چپک گیا، حتی کہ وہ ہر سانس کے ساتھ آسمان سے سفید دودھیا روشنی کی ایک لکیر اترتے دیکھتی اور بے اختیار دہراتی “ہیلپ می گاڈ “
    یہ تین لفظ اس نے کتنی بار دہراے ،اسے نہیں یاد . بس یاد ہے تو… اتنا کہ جب تک جاگتی “ہیلپ می گاڈ” کے الفاظ دہراتی چلی جاتی. جب سو جاتی تو اس کا دل دہراتا رہتا. بلکل اسی طرح جس طرح اس کی نیلی،چمک دار اور عمیق آنکھیں چہرے کا حصہ تھیں، جس طرح تیز دھار ہونٹ اس کے وجود میں شامل تھے، جس طرح وہ اپنے سنہری بالوں کے بغیر ادھوری تھی اور جس طرح وہ اپنی نرم آواز کے بغیر نا مکمل تھی.
    مارچ کی اس صبح میڈیکل سائنس کی دنیا دھماکے سے لرز اٹھی. سینٹ لوئس کے اس ہسپتال نے کیتھرائن کو مکمل طور پر صحت یاب قرار دے دیا. کینسر کی ایسی مریضہ جو تین ماہ سے موت کی طرف بھا گ رہی تھی اور جو امید کھو چکی تھی،
    الوداع کہنے سے پہلے کیتھ نے امریکی ڈاکٹروں کو صحت کا نسخہ بتا دیا. “ہیلپ می گاڈ”
    ڈاکٹروں نے حیرت سے پوچھا: ” وٹ ڈو یو مین” کیتھ نے بتایا: ” جب اس نے ان تین لفظوں کا ورد شروع کیا تو سب سے پہلے اس کا درد ختم ہوا، پھر زخم پر کھرنڈ اترے اور آخر میں ایک نئی اور صحتمند جلد نے زخم کے نشان تک مٹا دِیے
    .
    کیتھ کے اس کیس نے میڈیکل سائنس کو نئی “ڈای مینشن ” دے دی، پورے امریکا میں سروے کیا گیا، پتا چلا، خدا پر مظبوط یقین رکھنے والے مریض “نان بلیورز ” کے مقابلے میں جلد صحت یاب ہوتے ہیں.
    "



    Last edited by naazbintsayeed; 15-10-14 at 04:10 PM.
    Mohammed Ashfaq likes this.

  2. #62
    naazbintsayeed's Avatar
    naazbintsayeed is offline Senior Member
    Join Date
    Jan 2013
    Posts
    1,818



    SubhanAllah

  3. #63
    naazbintsayeed's Avatar
    naazbintsayeed is offline Senior Member
    Join Date
    Jan 2013
    Posts
    1,818
    کسی تاجر نے ایک جگہ اپنے سو دینار دبا دئیے۔ اس کے پڑوسی نے اسے دیکھ لیا اور موقعہ ملتے ہی ساری رقم نکال کر اپنے گھر لے گیا۔ تاجر نے جب اپنی رقم نہ پائی تو خوب رویا اور پریشان ہوا۔ جب بڑھاپا آیا تو اس کی بینائی چلی گئی اور وہ شدید محتاج ہو گیا۔ جب پڑوسی کی موت قریب آئی تو اسے حساب کا خوف لا حق ہوا ، اس نے اس وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے سو دینار اس نابینا کو دے دئیے۔ نابینا کو سارا واقعہ معلوم ہوا تو وہ مال ملنے پر اتنا خوش ہوا کہ پہلے کبھی اتنا خوش نہ ہوا تھا۔ اس نے اللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتے ہوئے کہا: تمام تعریفیں اللہ عزوجل کے لئے ہیں جس نے مجھے وہ چیز عطا فرمائی جس کا میں شدید محتاج تھا۔ اے کاش اس دن مجھ سے سارا مال لے لیا گیا ہوتا اور آج لوٹا دیا جاتا کیونکہ آج کے دن میں اس کا زیادہ محتاج ہوں۔
    جو شخص یہ جانتا ہے کہ اسے ایک ایسے دن کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا جس میں اچھے اعمال کی طرف بہت زیادہ محتاجی ہو گی تو اسے چاہئیے کہ وہ اعمال صالحہ کا ذخیرہ کر لے۔ سخت تعجب ہے ان لوگوں پر جو ان باتوں پر عمل نہیں کرتے جنھیں وہ جانتے ہیں۔ گویا کہ وہ اس طرح ہلاک ہونا چاہتے ہیں جیسے وہ جانتے ہیں کہ سامنے کنواں ہے اور وہ جان بوجھ کر اس میں جا گریں
    ۔

  4. #64
    naazbintsayeed's Avatar
    naazbintsayeed is offline Senior Member
    Join Date
    Jan 2013
    Posts
    1,818
    ایک غلام تھا، ایک دن وہ کام پر نہ گیا تو اس کے مالک نے سوچا کہ مجھے اس کی تنخواہ میں کچھ اضافہ کر دینا چاہیئے تاکہ وہ اور دلجمعی سے کام کرے اور آئندہ غائب نہ ہو. اگلے دن مالک نے اس کی تنخواہ سے زیادہ پیسے اسے دیے جو اس نے خاموشی سے رکھ لیۓ ،،
    لیکن کچھ دنوں بعد وہ دوبارہ غیر حاظر ہوا تو اس کے مالک نے غصے میں آ کر اس کی تنخواہ میں کیا گیا اضافہ ختم کردیا .. اور اس کو پہلے والی تنخواہ ہی دی، غلام نے اب بھی خاموشی اختیار کی،،
    تو مالک نے کہا "جب میں نے اضافہ کیا تو تم خاموش رہے اور اب جب کمی کی تو پھر بھی خاموش ہو کیوں؟" تب غلام نے جواب دیا؛
    جب میں پہلے دن غیر حاظر تھا تو اس کی وجہ بچے کی پیدائش تھی اور آپ کی طرف سے تنخواہ میں اضافے کو میں نے وہ رزق خیال کیا جو وہ اپنے ساتھ لے کے کر آیا،،
    اور جب میں دوسری مرتبہ غیر حاظر تھا تو اس کی وجہ میری ماں کی وفات تھی اور آپ کی طرف سے تنخواہ میں کمی کو میں نے وہ رزق خیال کیا جو وہ اپنے ساتھ واپس لے گئی،،
    پھر میں اس رزق کے خاطر کیوں پریشان ہوں جس کا ذمہ خود اللہ نے اٹھایا ہوا ہے

  5. #65
    Asif jamil is offline Senior Member
    Join Date
    May 2006
    Location
    Aligarh,U.P., INDIA
    Posts
    161
    MashAllah........JazakAllah khair........Allah ham sabko ain deen pe chalne ki hidayat ataa farmaye.....
    naazbintsayeed likes this.
    Asif Jamil

  6. #66
    naazbintsayeed's Avatar
    naazbintsayeed is offline Senior Member
    Join Date
    Jan 2013
    Posts
    1,818





    ایک روز جلال الدین رومیؒ اپنے شاگردوں کو ساتھ لے کر ایک کھیت میں پہنچے۔ یہ ان کے پڑھانے اورعلم سکھا نے کا انداز تھا۔ وہ زندہ مقالوں کے ذریعے اپنے شاگردوں کو بڑی سے بڑی بات آسانی سے سمجھا دیا کرتے تھے،
    اس لیے آج وہ اپنے شاگردوں کو لےکر ایک کھیت میں آئے تھے۔ ان کے شاگرد سوچ رہے تھے کہ آخر ایسا کو ن سا سبق ہے جو ہم مدرسے میں حاصل نہیں کر سکتے تھے اور جسے حاصل کرنے کے لیے ہم اتنی دور اس کھیت میں آئے ہیں۔ لیکن کھیت میں پہنچ کر جو سبق انہوں نے حاصل کیا اس نے تمام شاگردوں کو یہ سمجھا دیا کہ وہ غلط تھے اور ان کے استاددُرست۔
    اس کھیت میں ایک کسان بالکل کسی پاگل آدمی کی طرح زمین کھودنے میں مصروف تھا۔ دراصل وہ اپنے کھیت کے لیے ایک کنواں کھودنا چاہتا تھا مگر جب تھوڑی گہرائی تک زمین کھود کر پانی نہ نکلتا تو وہ اس جگہ کو چھوڑ کر دوسری جگہ زمین کھودنے میں لگ جاتا اور اس طرح اُس کسان نے آٹھ جگہوں سے زمین کھود ڈالی تھی مگر حاصل اسے کچھ بھی نہ ہوا تھا۔ مولانا جلال الدین رومیؒ نے اپنے شاگردوں سے پوچھا:کیا تم کچھ سمجھ سکتے ہو؟۔
    تھوڑے وقفے کے بعد اپنے شاگردوں کی جانب دیکھ کر دوبارہ گویا ہوئے۔ اگر یہ آدمی اپنی پوری طاقت، قوت اور وقت صرف ایک ہی کنواں کھودنے میں صرف کرتا تو ابھی تک کافی گہرائی میں جا کر اسے اپنی محنت کا پھل مل چکا ہوتا۔ ایک ہی جگہ اگر یہ کسان زمین کھودتا رہتا تو اب تک وہ پانی حاصل کر چکا ہوتا لیکن اس نے اس قدر محنت بھی کی اور حاصل حصول کچھ نہ ہوا جبکہ الٹا اس نے اپنا کھیت خود ہی اجاڑ دیا اوراُسے مایوسی الگ ہوئی۔ اگر ایسی محنت وہ صرف ایک ہی کنواں کھودنے میں صرف کرتا تو کب کا پانی حاصل کر چکا ہوتا۔
    پھر وہ اپنے شاگردوں کی جانب پلٹے اور کہا : کیا تم لوگ بھی اس کسان کی پیروی کرنا چاہو گے کہ کبھی ایک راستے پر کبھی دوسرے راستے پر؟ کبھی ایک کی مانو گے کبھی دوسرے کی؟ کبھی کسی کی بات سنو گے کبھی کسی کی؟
    اس طرح شاید تم بہت علم تو حاصل کر لو گے مگر وہ سارا علم بے کار ہوگا کیونکہ وہ علم نہ تو تمہیں روشن خیال بنا پائے گا اور نہ ہی تمہیں بصیرت دے پائے گا۔ ایک چھوٹے سے عمل سے مولانا جلال الدین رومیؒ نے اپنے شاگردوں کو ایک بہت بڑا سبق دیا ہے۔ یہی حقیقت ہے کہ اگر واقعی آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو ایک جگہ اپنا ذہن اور اپنی توجہ مرکوز کرنا ہوگی جبھی آپ کامیابی کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں۔
    ہمیں اپنے آس پاس بے شمار ایسے لوگ دکھائی دیتے ہیں جن کے پاس بے شمار علم ہے لیکن وہ علم مع عمل ان کی اپنی زندگی میں کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ اگر آپ اپنی زندگی کا ایک مقصد بنائیں گے تو اپنی تمام قوتیں اسی مقصد کو حاصل کرنے میں صرف کریں گے، لیکن جب آپ کا مقصد ہی شفاف نہیں ہوگا تو آپ کی قوت، طاقت، ذہانت سب بکھر جائیں گی اور آپ کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا۔

  7. #67
    naazbintsayeed's Avatar
    naazbintsayeed is offline Senior Member
    Join Date
    Jan 2013
    Posts
    1,818



    Maahe Ramadan Mubarak....

    AllahTa'ala hum sab ko ramzan ke maheene me roze rakhne ibadatein kerne or duaen maangne ki taufeeq dey....!!!!

  8. #68
    naazbintsayeed's Avatar
    naazbintsayeed is offline Senior Member
    Join Date
    Jan 2013
    Posts
    1,818

    Alwidayi Salaam



    Khuda Ne Jab Pyar Se Bulaya Hoga
    Khushi Se Wo Phoola Na Samaya Hoga

    Har Tarf Mubarak Ki Sadaein Hongi
    Farishto Ne Arsh Bhi Sajaya Hoga

    Wo Pahadhyan Jo Muntazir Thin Uski
    Khushbu Se Unko Bhi Mehkaya Hoga

    Farishtey Bhi Jazb Me Doobey Honge
    Kalaam Waha Jab Usne Sunaya Hoga

    ***Naaz***

  9. #69
    Madihakhan1 is offline Junior Member
    Join Date
    Jan 2018
    Posts
    24
    Beshak...sunnat k begher deen mukamal nhi ho skta


Page 7 of 7 FirstFirst ... 567

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •  
All times are GMT +5.5. The time now is 07:37 AM.
Copyright © 2018 vBulletin Solutions, Inc. All rights reserved.
Copyright 2013 Shayari.in